لاہور(لیڈی رپورٹر)طالبات حضرت زینبؓ کی سیرت و کردار کا مطالعہ کریں ، آپؓ کی تعلیمات آج کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں حضرت سیدہ زینب ؓ اور عصر حاضر میں خواتین کا کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا ۔سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی آف ہوم اکنا مکس اور مجلس رومی و اقبال کے زیراہتمام کیا گیا تھا۔ مقررین میں جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین،پروفیسر فاخرہ سلطانہ ودیگر شامل تھے۔ سیمینار میں پروفیسر فاخرہ سلطانہ،عزیز بخاری،غلام حسین لالی،اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
طالبات حضرت زینبؓ کی سیرت و کردار کا مطالعہ کریں : ناصرہ جاوید، نذیر غازی
Sep 21, 2022