لاہور ( نیوز رپورٹر)سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ’’یو م زکوٰۃ‘‘ کا انعقادکیا گیا۔ تمام ضلع زکوٰۃوعشر کمیٹیاں آئندہ بھی مہینے میں ایک دن’’یوم زکوٰۃ‘‘ کے طور پر منائیں گی تا کہ عوام الناس کیساتھ ساتھ صاحب ثروت افراد کو بھی محکمہ زکوٰۃ وعشر کی خدمات سے متعلق مکمل آ گاہی حاصل ہو سکے۔اضلاع میں سیمینار / واک اور دیگر پروگرامز منعقد کئے گئے جن میں ممبران ضلعی و مقامی زکوٰۃکمیٹیوں کے علاوہ عوام الناس اور دیگر مخیر و صاحب استطاعت لوگوں نے شرکت کی۔