گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر حافظ طاہر رضا قادری نے کہا ہے کہ قائد سنی تحریک محمد سلیم قادری کا آج ملک گیر سطح پر کا یوم شہادت منایا گیا ،پاکستان کے استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔انہوںنے مشکل وکٹھن دور میں یارسول اللہ کا نعرہ بلند کیا ، انکی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی جنہوں نے تحفظ ناموس رسالت کو یقینی بناکر نوجوانوں میں عشق رسول کی شمع کو روشن کیا ،انہوں نے کہا کہ محمد سلیم قادری کی زندگی پاکستان کیلئے وقف تھی وہ پاکستان کو ایک مکمل اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کا خواب رکھتے تھے ،حافظ طاہر رضا قادری نے کہااسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو وارننگ دے رہے ہیں وہ سازشوں سے باز آجائیں ،ملک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنا جانتے ہیں۔ ،اتحاد امت کیلئے علما ومشائخ کو بڑا رول ادا کرنا ہوگا ،ذاتی اناپرستی کو خیر باد کہنے اور اتحاد کا وقت آچکا ،انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ، سماجی اقدار پر حملہ ہے جس کابروقت تدارک نہ کیا گیا تو اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔ ٹرانسجینڈر ایکٹ کی آڑ میں اسلام کے منافی بل پر حکومت اور اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے۔