اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)حکومت نے پارلیمنٹرین کی گاڑیوں کو موٹر وے پر ٹول ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے این ایچ اے کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ممبران قومی اسمبلی اور سینٹ آف پاکستان کے ممبران کی گاڑیوں کو موٹروے 2(لاہور اسلام آباد)پر ٹول ٹیکس مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے نیشنل ہائی وے کونسل نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد عمل درآمد کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
حکومت نے پارلیمنٹرین کی گاڑیوں کو موٹر وے پر ٹول ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیدیا
Sep 21, 2022