نیویار ک )اے پی پی(امریکی صدر جو بائیڈن نے سابقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاخفیہ دستاویز کو اپنے پاس محفوظ رکھنا ایک غیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے8 اگست کو پام بیچ میں ٹرمپ کے بنگلے کی تلاشی کے دوران ایف بی آئی کے ایجنٹوں کو ملنے والی خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ جب انہوں نے سنا کہ چھاپے میں خفیہ دستاویزات ملی ہیں تو وہ حیرت زدہ رہ گئے کہ کوئی کس طرح اس حد تک غیر ذمہ دار ہوسکتا ہے؟"انہوں نے کہا کہ انہیں چھاپے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔صدرجوبائیڈن نے کہا کہ وہ ڈونلڈٹرمپ بارے محکمہ انصاف کے فیصلے میں شامل نہ ہونے کے لیے دستاویزات کے مندرجات کے بارے میں مطلع نہیں کرنا چاہتے تھے۔
امریکی صدر
ڈونلڈ ٹرمپ کاخفیہ دستاویز کو اپنے پاس رکھنا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے ، جو بائیڈن
Sep 21, 2022