ماسکو(آئی این پی)کریملن نے یوکرائن میں اجتماعی قبریں ملنے کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کا جاری کیے گئے بیان میںکہنا ہے کہ یوکرینی شہر ازیوم میں شہریوں کی اجتماعی قبریں ملنے کی خبریں جھوٹ ہیں۔کریملن کے مطابق روسی فوج شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمے دار نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرائن کی جانب سے پچھلے ہفتے ازیوم میں سینکڑوں اجتماعی قبریں ملنے کا دعوی کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرائن نے رواں ماہ ازیوم شہر کا قبضہ روسی فوج سے واپس حاصل کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرائن کی جانب سے روس سے جنگ کے بعد دوبارہ قبضے میں لیے گئے خارکیف کے شہر ازیوم سے 440 سے زائد نعشوں کی ایک اجتماعی قبر ملنے کا دعوی سامنے آیا تھاازیوم کے حوالے سے مقامی پولیس اہلکار کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ یہ شہر روسی فوج سے واپس لیا گیا ہے، یہاں کہ کچھ لوگ گولہ باری اور فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔
کریملن
یوکرائن میں اجتماعی قبریں ملنے کی خبریں جھوٹ ہیں، کریملن
Sep 21, 2022