بنگلور (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں لڑکی نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر اپنے منگیتر ڈاکٹر ویکاس راجن کو دوستوں کی مدد سے قتل کر دیا۔ ڈاکٹر ویکاس کی دو سال قبل سوشل میڈیا پر ایک لڑکی سے بات چیت ہوئی اور محبت میں گرفتار ہو گئے۔ دونوں کی شادی کے لیے والدین بھی راضی تھے۔
دو روز قبل ڈاکٹر ویکاس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا اور ان کی موت واقع ہوگئی۔ جسم پر تشدد کے نشانات بارے انکشاف ہوا تو تفتیش کے لیے موبائل فون ڈیٹا سے مدد لی جس سے پولیس قاتل منگیتر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، جس نے بتایا کہ انسٹاگرام پر میں نے اپنی برہنہ تصاویر دیکھ کر ویکاس سے پوچھا تو اس نے اعتراف کر لیا کہ صرف شغل کے لیے ایسا کیا۔ لڑکی نے بہانے سے اسے پارٹی میں بلایا جہاں اسے نشہ آور چیز پلا کر اپنے دوستوں سے پٹوایا۔
منگیتر