کراچی (این این آئی)کراچی پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر خواجہ اظہار الحسن کی سکیورٹی واپس لے لی۔خواجہ اظہار الحسن نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں سیکورٹی واپس لینے کی تصدیق کی۔خواجہ اظہار الحسن نے گزشتہ روز کراچی میں بڑھتے سٹریٹ کرائم پر پریس کانفرنس کی تھی۔
اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے ہونیوالی ملاقات میں بھی خواجہ اظہار الحسن موجود تھے۔خواجہ اظہار کے مطابق ان پر دو بار حملے ہوئے ان واقعات کے بعد انہیں سیکیورٹی دی گئی، سیکورٹی واپس لینے کی کوئی وجہ تک نہیں بتائی گئی۔
سیکورٹی واپس
کراچی پولیس نے خواجہ اظہار کی سیکورٹی واپس لے لی
Sep 21, 2022