لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میاں جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وطن دشمن الزام لگانے سے پہلے ن لیگ اپنے گریبان میں جھانکے۔" الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے" ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی ہے۔ ن لیگ ایک سازش کے تحت ادروں کے خلاف زبان درازی کرتی ہے پھر معافی مانگ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف اور نہال ہاشمی نے اداروں کے خلاف بولنے میں تمام حدیں عبور کی ہیں۔ سلطان مفرور نواز شریف نے کئی بار ٹی وی پر آکر اداروں کے خلاف زہر اگلا۔ ن لیگ کی پالیسی رہی ہے کہ وہ عوام اور اداروں کو آمنے سامنے لا کھڑا کرے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چور ٹولہ حکومت میں اپنے خلاف کرپشن کے کیسز ختم کرنے آیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے نیب ترمیمی بل کے ذریعے این آر او 2 لیا ہے۔
فیاض چوہان