زرداری کی مختلف ریفرنسز میں بریت کیخلاف اپیلوں میں نیب کی  مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی  زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آروائی گولڈ، کوٹیکنا اور پولو گراؤنڈ ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب اپیلوں میں نیب کی جانب سے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کے علاوہ فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کے نعاون اسد عباسی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ ریفرنسز کا ریکارڈ دیکھناہے اور اور نیب قانون میں ترمیم کے بعد اس کی روشنی میں ریفرنسزکا جائزہ بھی لیناہے جس کیلئے مہلت دی جائے،جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت20 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
 سماعت ملتوی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...