لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ملک میں اتھلیٹکس کا مستقل گراونڈ نہ ہونے کا شکوہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتھلیٹکس کا مستقل کوئی گرائونڈ نہیں۔حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ورلڈ لیول کی سہولیات اور کوچ فراہم کرے، یہ چیزیں مل جائیں تو مقابلوں کی بھرپور تیاری کرسکیں گے۔انجری کے باوجود گولڈ میڈل حاصل کیے جس میں کوچز کا بہت کردار ہے۔ 60سال بعد کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے، 2023ء میں ورلڈ اتھلیٹکس گیمز، ایشین اور ساوتھ ایشین گیمز میرا ٹارگٹ ہیں۔