ڈاکے، چوریاں: پانی پینے کے بہانے آنے والی 2 خواتین گھر کا صفایا کر گئیں


لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے ڈےفنس مےں ےاسر کے گھر مےں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 28 ہزار، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، لاری اڈہ مےں وقار اور اس کی فےملی سے4لاکھ 78ہزار، زیورات اور موبائل فون، نشتر کالونی میں دو عورتیں پانی پینے کے بہانے زاہد کے گھر میں داخل ہوئےں اور اپنے دو مسلح ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر ڈےڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاو¿ن میں ساجد سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، ساندہ میں شہریار سے اےک لاکھ اور موبائل فون، ستوکتلہ میں بلال سے اسلحہ کے زور پر 60ہزار اور موبائل فون، جوہر ٹاو¿ن میں اعجاز سے 50 ہزار اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں کاشف سے 40 ہزار اور موبائل فون، گارڈن ٹاو¿ن میں آمنہ سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میںنوید سے 23 ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد میں مبشر اور اس کے بھائی سے 18ہزار 4سو اور موبائل فون، شاہدرہ میں شمس سے 10 ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے مناواںمیں کشور کے گھر سے 2لاکھ اور دےگر سامان، مصطفی آباد، بھاٹی گیٹ اور گلشن اقبال سے 3 کارےں، نواں کوٹ سے رکشہ جبکہ لاری اڈہ، کاہنہ، مانگا منڈی، گڑھی شاہو، سول لائنز، اسلام پورہ ، سمن آباد اور مصری شاہ سے8موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...