روشنی ہومز ٹرسٹ یتیم اور بے سہارا بچوں کو بہترین انسان بنا رہا ہے: شعیب بٹ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیمبر کے صدر محمد شعیب بٹ نے کہا کہ روشنی ہومز ٹرسٹ یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کر کے ان بچوں کو معاشرے کا بہترین انسان بنا رہے ہیں یقینا ان کی مثالی کاوشیش دور حاضر میں ناقابل فراموش ہیں۔گوجرانوالہ چیمبر روشنی ہومز ٹرسٹ کے نیک مشن کو آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریگا۔انہوں نے کہا کہ روشنی ہومز ٹرسٹ بچوں کو ضروریات زندگی کی ہر آسائش سمیت بہترین سکول، کالج اور یونیورسٹیوں تک تعلیم دے رہے ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے  ۔میری تمام بزنس کمیونٹی سے اپیل ہے کہ روشنی ہومزٹرسٹ کا خود وزٹ کریں اور جتنا ہو سکے اس ادارے کو سپورٹ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روشنی ٹرسٹ ہومز اور گوجرانوالہ چیمبرکے مابین مفاہمتی یاداشت کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔جبکہ اس موقع پر ٹرسٹ کے ایڈمنسٹریٹریاسر بٹ اور چیمبر کے سینئرسٹاف ممبرز بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر مس سحر احمد نے بتایا کہ روشنی ہومز ٹرسٹ سے الحمداللہ کچھ بچے اور بچیاں اعلی تعلیم حاصل کر کے مختلف اہم اداروں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ کچھ مقابلے کے امتحان کی تیار ی کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ  یہاں مقیم بچوں کے تمام اخراجات خودبرداشت کرتا ہے۔ کچھ بچیوں کی شادیاں کر دی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ  ایم او یوسائن کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ بزنس کمیونٹی ہمارے ساتھ اس نیک مشن کا حصہ بنے۔

ای پیپر دی نیشن