کوہاٹ (آئی این پی ) کوہاٹ کے نزدیک ٹل بلاک میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پی پی ایل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹل بلاک میں ایک اور تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ نئے کنویں سے8.3ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور34بیرل خام تیل یومیہ حاصل ہوگا۔ نئی دریافت پی پی ایل،اوجی ڈی سی ایل،پی او ایل اور جی ایچ پی ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔ تیل وگیس کی دریافت سے پاکستان کی انرجی سکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔
کوہاٹ سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
Sep 21, 2022