لاہور (کامرس رپورٹر) جنرل منیجر نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ ظہیر الحق قریشی کے والد منیر الحق قریشی سابق ڈپٹی کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 54 جی بلاک حمید پارک عقب ڈاکٹر ہسپتال جوہر ٹاؤن لاہور صبح 9 بجے ادا کی جائے گی اور مرحوم کی قل خوانی کا ختم بروز جمعرات ان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔