ڈی سی کالونی ایکسٹینشن تھری مین گیٹ کی تعمیر اور ترقیاتی کاموں کا آغاز

 گوجرانوالہ+گکھڑمنڈی( نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ڈی سی کالونی ایکسٹینشن تھری مین گیٹ کی تعمیر اور ڈویلپمنٹ کے کاموں کا آغاز کر دیا گیا، صدر ڈی سی کالونی کیپٹن (ر)خالد سلطان،سیکرٹری عاطف افتخار چیمہ ایگزیکٹو ممبران نے ایکسٹینشن تھری گیٹ کا سنگ بنیاد رکھا،تقریب میں ڈیلرز،انویسٹر حضرات سمیت رہائشیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،صدر سوسائٹی کیپٹن (ر)خالد سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ڈی سی کالونی کی تاریح کا سنہری دن ہے ایکسٹینشن تھری ایک نیا شہر آباد ہونے جارہا ہے یہ سوسائٹی پاکستان کی سب سے منفرد اور مثالی رہاشی ہائو سنگ سکیم ہے،سیکرٹری ڈی سی کالونی عاطف افتخار چیمہ نے کہا کہ الحمدللہ آج ہم نے ایک اور وعدے کی عملی تکمیل مکمل کر لی عرصہ 30 سال سے اپنی ذاتی رہائش کے منتظر پلاٹس مالکان اب اپنا گھر تعمیر کر سکیں گے ڈی سی کالونی ایکسٹینشن تھری ایک عظیم شاہکار ہے علی پور روڈ پر مین گیٹ کی تعمیر کا آغاز شروع کر دیا۔ ہے جلد ڈویلپمنٹ بھی شروع ہو جائے گی ڈی سی کالونی کے تمام ممبران آج مبارکباد کے مستحق ہیںانشاء اللہ ڈی سی کالونی فیز ون اور فیز ٹو کی طرح ایکسٹینشن تھری بھی ایک مثالی منصوبہ ہو گا جہاں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات میسر ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن