صفدرآباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب کے حکم پر محلہ شفیق نگرصفدرآباد میں ٹرانسفارمر اور تاروں کی انسٹالیشن مکمل کر لی گئی۔ محلہ شفیق نگر کے مکین عرصہ دراز سے کم وولٹج اور تاروں کے جال کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ شفیق نگر صفدرآباد میں عرصہ دراز سے بجلی کے تار کے جال بنے ہوئے تھے اور ٹرانسفامرکم ہونے کی وجہ وولٹج انتہائی کم آتے تھے ۔ جس کی شکایت بار بار لیسکو حکام کو کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔ اہل محلہ نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کو درخواست گزاری جس پر انہوں نے انکوائری کرائی اور لیسکو حکام کو ٹرانسفارمر اور تاروں کے جال کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔لیسکو حکام نے 2دن میں تاروں کا جال ختم کر کے 200کے وی کا ٹرانسفارمر انسٹال کر دیا ۔
وفاقی محتسب کے حکم پر محلہ شفیق نگرصفدرآباد میں ٹرانسفارمر ‘ تاروں کی انسٹالیشن مکمل
Sep 21, 2022