پنجاب حکومت انتظامی امور میں بُری طرح ناکام ہو چکی :عارف سندھیلہ

Sep 21, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے صوبہ میں آٹے کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کر تے کہا ہے کہ پنجاب حکومت انتظامی امور میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے اورپنجاب جیسے سب سے اہم صوبہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی عوام سرکاری آٹے کی دستیابی کیلئے دکانوں اور سٹورز پر مارے مارے پھر رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ سرکاری آٹے کی عدم دستیابی کے باعث اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کر تیار کئے جانیوالے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں