ضلع کی تعمیروترقی کیلئے 25 ارب کی گرانٹ منظور کرائی گئی: ڈی سی قصور

Sep 21, 2022

 قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا کہنا ہے کہ ضلع قصور کی تعمیروترقی کے لیے 25 ارب کی خصوصی گرانٹ منظور کرائی گئی ہے جس سے ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہاہے اورجاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے کام ترجیحی بنیادوں پرجاری ہے، 4 کروڑ 62 لاکھ 94 ہزار روپے کی لاگت سے مزار بابابلھے شاہ کی تزائین وآرائش کاکام کیاجائیگا، رواں مالی سال منصوبے کے لیے 2 کروڑ 75 لاکھ 61 ہزار مختص کیے گئے ہیں، سکیم کے تحت مزار حضرت بابابلھے شاہ کی تزائین وآرائش، لنگر خانے کی تعمیر اور مزار سے ملحقہ قبرستان کی باؤنڈری وال تعمیر سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔ جس سے مزار پر آنے والے زائرین کو مزید بہتر سہولیات میسر آسکیں گی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کہ زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالعزیز میر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر عباس نقوی، ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 32 کیسز سماعت کیلئے پیش کئے گئے۔

مزیدخبریں