لاہور(کامرس رپورٹر)CARE انٹرنیشنل کے پاکستان کے دوردراز اور شہری علاقوں میںپسماندہ کمیو نٹیز کی بھلائی کے عزم کو مزید آگے بڑھانے کےلئے ادارہ نے کوکا کولا فاو¿نڈیشن سے گرانٹ وصول کی ہے۔ کوکا کولا کمپنی کا عالمہ فلاحی ادارہ،پاکستان میںسیلاب سے متاثرہ افراد کو ہنگامی امداد فراہم کرے گا۔یہ گرانٹ پاکستان میں تقریباً ایک ہزار گھرانوں کےلئے فوری امداد ی کوششوںمیںمعاونت کرے گی،جس میںشلٹر کٹس،غیر غذائی اشیائ،حفظان صحت کی کٹس اور ماہواری کی حفظان صحت کے انتظام کی کٹس شامل ہیں۔ کوکا کولا فاو¿نڈیشن کی صدر Saadia Madsbjergکا اس حوالے سے کہناہے کہ”تباہ کن سیلاب کے باعث پورے پاکستان میں بھاری نقصان ہوا ہے ، CARE کی پر عزم ٹیم کی زیر قیادت ،کوکا کولا فاو¿نڈیشن کی جانب سے 2لاکھ50ہزار امریکی ڈالرز کی گرانٹ بلوچستان میںسیلاب متاثرین کی ہنگامی امداد کےلئے دی جائیگی۔“پاکستان میں CARE انٹر نیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر عادل شیراز نے کہا کہ ”پاکستان کے سیلاب پر متحد اور موثر عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔پاکستان میںCARE انٹر نیشنل ان چند اداروں میںسے ایک ہے جو ہنگامی صورتحال کے آغاز سے ہی سیلاب سے متاثرہ خاندانوںکو زندگی بچانے والی امداد فراہم کررہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ضروریات بہت زیادہ ہیں،کیونکہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلابی پانی میںڈوبا ہوا ہے اور ہر گذرتا دن ان افراد کی مشکلات میںمزید اضافہ کررہا ہے کیونکہ بہت سے علاقوں میںجمع سیلابی پانی صحت کےلئے سنگین خطرہ ہے۔اس بڑی ہنگامی صورتحال میں حکومت،مقامی و بین الاقوامی این جی اوز ،اور ڈونرز بشمول کارپوریٹس کے درمیان مربوط کوششوںکی ضرورت ہے۔CARE نے سیلاب سے متاثرہ آبادی،باالخصوص خواتین اور بچوں کو فوری امداد کی فراہمی کےلئے کوکا کولا فاو¿نڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔“
کوکا کولا کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کےلئے CARE کو فنڈز کی فراہمی
Sep 21, 2022