iدریاﺅں اور آبی ذخیروں  میں پانی کی صورتحال 

لاہور( این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ﺅکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 94 ہزار800کیوسک اور اخرج 94 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 26ہزار500کیوسک اور اخراج26ہزار 500کیوسک، خیرآباد پل آمد95ہزارکیوسک اخراج95ہزارکیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد16ہزار500کیوسک اور اخراج 18 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد34 ہزارکیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک رہا۔
 جناح بیراج آمد1لاکھ12ہزار400کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک، چشمہ 1 لاکھ 35 ہزار 200 کیوسک اوراخراج1لاکھ16ہزار400کیوسک، تونسہ آمد 1 لاکھ 19 ہزار500کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 100 کیوسک، گدو آمد1لاکھ17ہزار500کیوسک اور اخراج1 لاکھ 9 ہزار800کیوسک، سکھر آمد1لاکھ34ہزار400کیوسک اور اخراج 1لاکھ24 ہزار300کیوسک ، کوٹری آمد2لاکھ45ہزار900کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 12 ہزار200کیوسک، تریموں آمد21ہزار 100کیوسک اور اخراج 3 ہزار900کیوسک، پنجند آمد18ہزار 100کیوسک اور اخراج 4ہزار100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.827 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1192.95 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.905 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح648.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.258 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ﺅکی صورت میں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن