کراچی (اسپورٹس رپورٹر )تیسری ماونٹ ایورسٹ انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم نیپال روانہ ہوگئی ایونٹ 21 ستمبرتا 2 اکتوبر تک نیپال کے شہر پوکھرا میں کھیلاجائے گا چیمپئین شپ میں کیوروگی ایونٹ کیلئے ابوبکرصدیق ۔ محمد ارباز خان۔ مظہر عباس، حمزہ عمر سعید، ہارون خان، شاہ زیب خان، فاطمہ الزہرہ خاور۔ نقش ہمدانی اور نوررحمن ٹیم کاحصہ ہیں جبکہ پومسے کی پہلی ماونٹ ایورسٹ انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے قومی ٹیم شہبازاحمد۔ محمد وسیم جاوید، وجیہ الحسن۔نائلہ۔مہرالنساءاور فلاور ظہیر پر مشتمل ہے ماسٹر سیونگوہ چوئی (کوریا) پومسے کوکیون اور ایران کے یوسف کرامی کیوروگی کھلاڑیوں کے ہیڈ کوچ ہیں حاوث خان ٹیم منیجر جبکہ فیصل ندیم بٹ ٹرینر ہیں نیپال روانگی سے قبل قومی تائیکوانڈو پلیئرزاور آفیشلزنے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) آصف زمان سے ملاقات کی ۔
قومی ٹیم نیپال روانہ
ماونٹ ایورسٹ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ،قومی ٹیم نیپال روانہ
Sep 21, 2022