لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہاہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل بابر اعظم کی فارم پاکستان کےلئے تھوڑی پریشانی کا باعث ہے ، وہ جس طرح دوسال سے بیٹنگ کر رہے ہیں اس لحاظ سے یہ ٹورنامنٹ تشویش کا باعث ہے، اب بھی سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم ایک کوالٹی پلیئر ہیں۔ ممکن ہے کہ ایشیاکپ کا حصہ ہونے اور پھر پاکستان بھارت میچ کا دباو¿ ہو ، پاکستان نے ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی فارم کو مِس کیا، بابر اور رضوان نے ٹاپ آرڈر پر تسلسل سے رنز بنائے ہیں۔دو برسوں میں پاکستان کی کامیابی کی بنیاد ہی ان ٹاپ آرڈر بیٹرز کا رنز کرنا رہا ہے،تمام بڑے بیٹرز ایسے مرحلے سے ضرور گزرتے ہیں، مجھے یقین ہے بابر اعظم کم بیک کریں گے، ان کا کم بیک مضبوط طریقے سے ہوگا۔بابر ایشیا کپ میں دو اچھی گیندوں پر آو¿ٹ ہوئے ،کچھ نارمل گیندوں پر آو¿ٹ ہوئے، جب آپ کے پاس کوالٹی پلیئر ہو تو اس پر غیر ضروری دباو¿ نہیں ڈالنا چاہیے، ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں جانے سے قبل آپ کے اہم کھلاڑی کو پراعتماد اور ریلیکس ہونا چاہیے یہ تبھی ممکن ہے جب ان پر غیر ضروری دباو¿ نہیں ہوگا۔ بابر کو مشورہ دیا کہ ورلڈکپ میں بابر اعظم کپتانی اور ادھر ادھر کی چیزیں بھول جائیں اور بیٹر بنیں، جتنا ممکن ہو سکتا ہے بیٹر بن کر رہیں اور اس کے بعد گراو¿نڈ میں کپتانی کا سوچیں۔ کپتانی اور ٹیم کے اہم کھلاڑی کی ذمہ داریوں کو الگ الگ رکھنا ہوگا۔
مہیلا جے وردھنے
بابر ورلڈکپ میں کپتانی بھول کر بیٹنگ پر فوکس کریں: مہیلا جے وردھنے
Sep 21, 2022