سریز سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی شاداب خان مقابلہ سخت ہوگا ڈیوڈ ولی 

کراچی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اچھا موقع مل جائےگا، بطور آل راونڈر کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں۔ وہ خود کو پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں بھی باﺅلنگ کیلئے تیار کر رہے ہیں تاکہ ورلڈ کپ میں کردار ادا کرسکیں‘انگلینڈ کیخلاف سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی ۔ انگلینڈ سے سیریز میں اپنی باﺅلنگ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آسٹریلیا میں اس سے مستفید ہوسکیں۔انگلینڈ سے سیریز میں صحتمند مقابلہ ہوگا، پی ایس ایل کھیل کر انگلینڈ کے پلیئرز کو یہاں کا کافی اندازہ ہوگیا ہے۔ ہمیں ہر چیز میں بہتری کرنی چاہیے، فیلڈنگ اور باﺅلنگ اچھی جارہی ہے تاہم مزید بہتر کرسکتے ہیں، بیٹنگ میں مجھے لگتا ہے تھوڑی زیادہ بہتری لانا ہوگی آسٹریلیا میں ہائی سکورنگ میچز ہوسکتے ہیں، گراﺅنڈز کے حساب سے بھی ہمیں پریکٹس کرنا ہوگی۔جو ہمارا کامبی نیشن ہے اس میں میرا اور نواز کا بہت اہم رول ہے، جس طرح ایشیا کپ میں بھی ہمیں کسی بھی ٹائم پر بھیجا جاسکتا تھا، اس چیز کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں کیونکہ بطور آل راونڈر آپ کو ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی نے کہا کہ پاکستان میں انگلش ٹیم کو کنڈیشنز کےساتھ ساتھ شیڈول کے بھی چیلنج کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے پلیئرز کے درمیان روٹیشن پالیسی اختیار کی جاسکتی ہے۔ایک بار پھر پاکستان آ کر اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں کرکٹ کا کردار کافی اہم ہے اور جب سے آئے ہیں یہاں ہر لمحہ ہونیوالی سرگرمی انگلش ٹیم کیلئے کافی زبردست ہے۔ دو بڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے مگر لگ ایسا رہا ہے کہ پلیئرز کے درمیان روٹیشن ہوگی۔ پچز بھی ایک طرح کا چیلنج دیں گی مگر امید ہے پوری سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا۔ انگلینڈ چند پلیئرز کی خدمات سے محروم اور ایسے میں نوجوان کرکٹرز کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں دکھائیں۔ بطور باﺅلر اگر آپ ہر میچ کھیلیں گے تو ایک موقع پر بیٹرز آپ کے خلاف پوری طرح تیار ہوجائیں گے اس لیے بھی روٹیشن ٹھیک رہتی ہے۔
شاداب خان 

 کیریئر کی ابتدا میں لوگ کہتے تھے کہ یہ کرکٹر کا بیٹا ہے جس کی وجہ سے پریشر رہتا تھا لیکن اب وہ اپنی شناخت بنا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...