اوستہ محمد(این این آئی)اوستہ محمد چیف آفیسر کے خلاف شہری سڑکوں پر آ گئے۔قربان کالونی قائم شاہ کالونی کے رہائشیوں نے گڑھی خیرو روڈ بلاک کر کے ٹائر نذر آتش کیئے۔بیس دن گزر گئے اور حکومت بلوچستان کی جانب سے لاکھوں روپے کی ریلیز کے باوجود شہر سے بارش کا پانی ابھی تک نہیں نکالا گیا۔سید منصور شاہ،قربان جمالی،عرفان شاہ و دیگر نے مطالبہ کیا کہ اس جانب فوری نوٹس لیں اور لاکھوں روپے بجٹ کی انکوائری کر کے چیف آفیسر کا فوری تبادلہ کیا جائے ۔
چیف آفیسر اوستہ محمد کے خلاف احتجاج
Sep 21, 2022