گوادر (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی گوادر کے رہنماؤں مولانا لیاقت بلوچ ، سعید احمد بلوچ ،امام دلوش ،شکیل کے ڈی اور دیگر نے جیوانی میں خود ساختہ آبی بحران کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت انکاڑہ ڈیم پانی سے لبریز ہے لیکن جیوانی کے عوام پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ۔ہماری باپردہ خواتین سڑکوں پر پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیںلیکن حکمران منرل واٹر سے نہاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیوانی کے عوام نے پینے کے پانی کے لیے اپنے خون کے نذرانے پیش کیے لیکن ان شہیدوں کے یاد میں دیا جلانے والے غلام نبی ، یاسمین اور ازگل کے بچوں کو پیاسا دیکھ کر عیش ِ حکمرانی میں مگن قوم کے سپوت ان شہداء کی قربانی کو بھول چکے ہیں آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر جیوانی کے پانی کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو نمائندے عوامی غیظ و غضب سے نہیں بچ سکیں گے۔
ڈیم بھرے ہونے کے باوجود جیوانی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے
Sep 21, 2022