اوستہ محمد(این این آئی)اوستہ محمد چیف آفیسر کے خلاف شہری سڑکوں پر آ گئے۔قربان کالونی قائم شاہ کالونی کے رہائشیوں نے گڑھی خیرو روڈ بلاک کر کے ٹائر نذر آتش کیئے۔بیس دن گزر گئے اور حکومت بلوچستان کی جانب سے لاکھوں روپے کی ریلیز کے باوجود شہر سے بارش کا پانی ابھی تک نہیں نکالا گیا۔قربان کالونی،قائم شاہ کالونی،شریف شاہ مل گراونڈ میں ابھی تک چار سے پانچ فٹ پانی کھڑا ہوا ہے۔چیف آفیسر کا فوری تبادلہ کر کے شہر سے بارش کا پانی فوری نکالا جائے۔سید منصور شاہ،قربان جمالی،عرفان شاہ و دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ بیس دن گزر جانے کے باوجود چیف آفیسر اوستہ محمد نے شہر سے بارش کا پانی نہیں نکالا گیا۔حکومت بلوچستان کی جانب سے لاکھوں روپے بجٹ ریلیز کیا گیا مگر شہر سے پانی نہیں نکالا گیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ اس جانب فوری نوٹس لیں اور حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ لاکھوں روپے بجٹ کی انکوائری کر کے چیف آفیسر کا فوری تبادلہ کیا جائے ۔
چیف آفیسر اوستہ محمد کے خلاف احتجاج،روڈ بلاک 20دن گذرگئے،لاکھوں کا بجٹ ہونے کے باوجودبارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی:مقررین
Sep 21, 2022