کوئٹہ( این این آئی) محکمہ صحت بلوچستان نے ملک میں پولیووائرس کی موجودگی کے پیش نظر صوبے میں پولیو کے 4 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کافیصلہ کیا ۔کوئٹہ،پشین،چمن اورقلعہ عبداللہ میں انسدادپولیومہم26 ستمبرسے چلائی جائے گی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو حکام کے مطابق 26 ستمبر سے انسدادپولیومہم ہائی رسک اضلاع کے علاوہ ضلع ژوب کے 8 یونین کونسلوں میں بھی چلائی جائے گی،مہم کے دوران ان اضلاع میں 9 لاکھ بچوں کو انسدادپولیوکے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، خصوصی مہم 7 روزتک جاری رہے گی۔حکام کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 17 ماہ سے انوائرمنٹل سیمپل میں پولیووائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم یہاں خصوصی مہم چلانے کافیصلہ ملک کے مختلف حصوں میں پولیووائرس کی موجودگی کے پیش نظرکیاگیا۔
پولیو
بلوچستان کے 4 اضلاع پولیو کے حوالے سے انتہائی حساس قرار،26ستمبرسے انسدادی مہم چلانے کافیصلہ
Sep 21, 2022