پنجگور (این این آئی ) ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی کی زیر صدارت علماء کرام کا اجلاس ہواپنجگور میں امن وامان کی صورت حال اور دیگر مسائل پر گفتگوکی گئی اجلاس میں ایف سی افسروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر 24 ستمبر کو الطاف ساجد اکیڈمی کی جانب سے میوزیکل شو کینسل کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم گچکی نے کہا کہ پنجگور میں جو میوزیکل شوالطاف آرٹس کونسل کی جانب سے منعقد کیا جانا تھا،اب اسے علماء کے مطالبہ پر کینسل کردیا گیا ہے۔ حافظ محمد اعظم بلوچ مولانا علی احمد نے کہا کہ پنجگور کے مسائل پر علمائے کرام کو اعتماد میں لینا ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام ہے۔ ڈی پی او عنایت اللہ بنگلزئی نے کہا کہ پنجگور میں بہتری آئی۔اجلاس میں مولانا عبیداللہ مدنی مفتی مکران مولانا مولابخش بلوچ مولانا عبدالحمید مدنی قاضی عبدالغفور مفتی محمد آصف بلوچ اور دیگر جئید علماء کرام شریک رہے ۔