بولان(این این آئی) ایپکا بلوچستان کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ نے کہا کہ ایپکا کچھی کے عہدیدار و ممبران ضلع کچھی میں سیلاب متاثرین کی دلجمعی سے خدمت کریں ،انسانیت کی خدمت میں بھی خدا کی خوشنودی شامل ہے ،اپیکا بلوچستان مصیبت کے اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرنے کو ترجیح دیتی ہے ،سیلاب سے صوبے میں وسیع پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں کلرکس برادری بھی متاثرین میں شامل ہیں انکے حقوق کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے ایپکا کے عہدیداران اور ممبران خلق خدا کی خدمت کریں ۔ان خیالات کے اظہار(آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن) ایپکا بلوچستان کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ نے کچھی بمقام ڈھاڈر کے دورے کے موقع پر اپنے اعزاز میں ڈی سی او آفس کچھی میں ایپکا کچھی کی جانب سے دیئے گئے چائے پارٹی میں اظہار خیال میں کیا ۔اس موقع پر ایپکا کچھی کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد راہیجہ ،جوائنٹ سیکرٹری اللہ بخش گولہ ، احمد خان رند،ترجمان ایپکاکچھی عبدالحی گولہ دیگر موجود تھے ۔
ایپکا کچھی کے عہدیدار و ارکان سیلاب متاثرین کی دلجمعی سے خدمت کریں :داد محمد بلوچ
Sep 21, 2022