وہاڑی(نامہ نگار ) بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام شدید پریشان ، سفید پوش طبقہ کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا شہریوں نے موجودہ حکومت اللہ کا عذاب قرار دے دیا تفصیل کے مطابق شہریوں سابق سٹی ناظم سید مظہر حسین شاہ خواجہ خدا بخش شاکر ناصر موہل ودیگر نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ہر چیز کا ریٹ پہلے سے ڈبل کردیا ہے گھی ،پٹرولیم مصنوعات، آٹا، چینی، واک گیس، بجلی، سیمنٹ، لوہا اور روزمرہ کی اشیاء میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی عذاب بن گئی ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں غربت میں اضافہ تمام جرائم کی بنیاد ہے لوٹ کھسوٹ اور کرپشن عام ہو چکی ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ حکومت مہنگائی کم کر کے عوام کی بدحالی کا خاتمہ کرے ۔
مہنگائی
بڑھتی ہوئی مہنگائی، سفید پوش طبقہ کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل
Sep 21, 2022