شاہ محمود یوسف گیلانی کیخلاف بات کرنے سے پہلے گریبان میں جھانکیں ، رہنماپی ایل ایف

Sep 21, 2022

 ملتان (سپیشل رپورٹر)پی ایل ایف کے رہنما شیخ غیاث الحق،فردوس جمال،ملک سرفراز،عمران بھٹہ، افضل جٹ،مہر صغیر،جام اظہر،حبیب الرحمن اور احتشام سیال نے شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف لائرز فورم کے سیمینار میں پی وائی او کے صدر عارف شاہ کی موجودگی میں یوسف رضا گیلانی پر شاہ محمود نے تنقید کی وہ پیپلز لائرز فورم کے عہدیدار ہیں لیکن پارٹی اس بارے اپنا لائن آف ایکشن کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ بار ملتان ہال میں آئین کی حکمرانی موضوع پر ہونے والا سیمینار مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر،جنرل سیکرٹری اور ایگزیکٹیو سمیت کسی عہدیدار نے شرکت کرنا پسند نہیں کی۔ شاہ محمود قریشی کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون پر بات کرنے کی بجائے حکومت اور سابق وزراء اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف زہر اگلا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں شاہ محمود قریشی یوسف رضا گیلانی کے خلاف بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ شاہ محمود قریشی جو مسلسل پارٹیاں بدل بدل کر اقتدار میں رہے لیکن جنوبی پنجاب اور ملتان کے عوام کے لئے کوئی چھوٹا سا منصوبہ بھی نہ دے سکے ۔ این اے 157میں ضمنی الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔
 رہنماپی ایل ایف

مزیدخبریں