برازیل میں ایک کنٹینر کمپنی کے گودام کی چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساو پالو کے قریب گودام کا کچھ حصہ اس وقت منہدم ہوا جب دو کانگریسی امیدوار گودام میں کنٹینرز کا جائزہ لے رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کانگریسی امیدواروں جونز ڈونیزیٹ اور ایلی سینٹوس کو بچایا جبکہ مبلے تلے دبے زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ فائر بریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ ملبے سے 9 افراد کی لاشوں اور متعدد زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 31 افراد میں سے 28 کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔