جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں وزیراعظم کے دفتر کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگالی، اسے بچانے کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار بھی جھلس کر زخمی ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص نے سابق وزیراعظم شنزو ابے کی سرکاری تدفین کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگائی۔رپورٹس کے مطابق آگ لگانے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، اس کے جسم کا کافی حصہ جل گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے سابق وزیراعظم کی سرکاری تدفین کی مخالفت سے متعلق خط بھی ملا ہے۔ پولیس، وزیراعظم اور کابینہ آفس نے اس حوالے سے بیان دینے سے منع کردیا۔واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے پر 8 جولائی کو انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں سابق جاپانی وزیراعظم ہلاک ہوگئے تھے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
جاپان کے سابق وزیر اعظم کی سرکاری تدفین کیخلاف ایک شخص نے احتجاجاً خود کو آگ لگالی
Sep 21, 2022 | 14:27