لاہور:سموگ کا اموسم آنے سے پہلے ہی پنجاب حکومت نے اقدامات شروع کردیے ہیں اس حوالے سے پنجاب حکومت نے بڑا اقدام کیا ہے۔سموگ کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے تحت پنجاب حکومت نے فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد کرنے کیلئے صوبہ بھر میں دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کے دوران کیا گیاجس میں بلدیات، ہاوسنگ، ٹرانسپورٹ کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے ہدایت کی کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں اور گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن تیز کیا جائے۔ کہا کہ سموگ سے بچاو کیلئے پیشگی اقدامات کرنا ناگزیر ہے، تمام متعلقہ محکمے مشترکہ کوششیں عمل میں لائیں۔ انہوں نے سیکرٹری محکمہ تحفظ ما حولیات کو سموگ کی روک تھام کے سلسلے میں فریم ورک تیار کرنے سے متعلق بھی احکامات جاری کئے۔ چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے کہا کہ سٹیل ملوں اور فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا اور انتظامی اور پولیس افسران انسداد سموگ کارروائیوں کے دوران مکمل معاونت فراہم کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے مسئلے کے حل کیلئے محکمہ زراعت فارم میکانا ئزیشن کو فروغ دے۔سیکرٹری تحفظ ماحولیات نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نےمزید بتایا تمام اضلاع میں اینٹی سموگ سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں اور گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے،رواں سال 19ہزارانسپکشنزکے دوران 44کروڑ روپے کے جرمانے، 883مقدمات درج اور664یونٹس کو سیل کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ انسداد سموگ اقدامات کی نگرانی کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔