لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے ملک منتقل ہونے کے اشارے ملنے لگے ہیں۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاءاشرف کی سربراہی میں یہ پہلا اجلاس ہو گا۔ فرنچائز آنرز پی ایس ایل کے معاملات سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے نالاں ہیں جبکہ پی ایس ایل 8 کا حساب کتاب بھی نہ دینے پر فرنچائزز ناخوش ہیں۔ہ پی ایس ایل ہیڈ کی تقرری کیلئے مالکان سے صلاح مشورہ نہیں کیا گیا جبکہ لیگ کی ونڈو فروری مارچ میں ہے، تاریخوں کیلئے بھی فرنچائزز سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ یو اے ای اور جنوبی افریقہ کی لیگز کی وجہ سے پی ایس ایل فرنچائزز مشکلات کا شکار ہیں جبکہ غیر ملکی کرکٹرز کی دوسری لیگز کےساتھ رجسٹریشن کی وجہ سے فرنچائزز پریشان ہیں۔