گلوبل کپ: حسن رضا‘امجد علی کی سنچریاں‘پاکستان نے نیپال کو 248رنز سے ہرا دیا

Sep 21, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دےکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔پاکستان کے 383 رنز کے جواب میں نیپال کی ٹیم 36.3 اوورز میں 134 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی، پاکستان نے میچ 248 رنز سے جیت لیا، سمن اڈایا اور سنتوش بھنڈاری 26، 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد سمیع ، عبدالقادر، حارث ایاز اور کاشف صدیق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔حسن رضا نے 154 اور امجد علی نے 108 رنز بنائے۔پاکستان نے 45 اوورز میں 3 وکٹوں پر 382 رنز بنائے ، چوتھی وکٹ پر 266 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔نیپال کے کھم بہادر ٹھاپا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ویٹرنز نے یو ایس اے ویٹرنز کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں