ورلڈ کپ پچز ‘سیمرز کیلئے زیادہ گھاس چھوڑیں ‘آئی سی سی کی کیوریٹرز کو ہدایات

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچز میں ٹاس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے کیوریٹرز کو کچھ نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ بھارت میں اوس پڑنے کے امکانات ہیں، اس لیے آئی سی سی نے تمام سٹیڈیمز کے کیوریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیمرز کی مدد کیلئے پچز پر زیادہ گھاس چھوڑ دیں۔ 2021ءمیں امارات میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی اوس پڑی تھی جس کی وجہ سے بیٹنگ کرنےوالی ٹیم کو زیادہ فائدہ ہوا تھا۔بھارتی پچز عموماََ سپنرز کےلئے زیادہ سازگار ہوتی ہیں مگر آئی سی سی نے کیوریٹرز کو پچز پر زیادہ سے زیادہ گھاس چھوڑنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ فاسٹ باﺅلرز کو بھی کھیل میں رہنے کا موقع ملے۔آئی سی سی نے بیٹنگ اور باﺅلنگ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کیلئے یہ تجویز دی ہے کہ ورلڈ کپ میچز کیلئے سٹیڈیمز کو باو¿نڈری سائز تقریباً 70 میٹر رکھنے کےلئے کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل میچز میں باو¿نڈری سائز کم سے کم 65 میٹرز جبکہ زیادہ سے زیادہ 85 میٹرز ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن