پاکستان بمقابلہ کمبوڈیا ورلڈکپ کوالیفائر‘میچ کمشنر کیمل تو کا بیو کا دورہ جناح سٹیڈیم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اے ایف سی میچ کمشنر کیمل توکابیو کا جناح سٹیڈیم اسلام آباد کا دورہ ‘رکن نارملائزیشن کمیٹی محمد شاہد نیاز کھوکھر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے عہدیداران بھی ہمراہ تھے ۔ سٹیڈیم کا اندرونی و بیرونی جائزہ لیا گیا ۔ جاری تزئین و آرائش کے کام پر بھی غور ۔کیمل توکابیو پنجاب سٹیڈیم لاہور کا بھی دورہ کرینگے ۔وینیو کا حتمی فیصلہ فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے آئندہ چند روز میں کیا جائےگا ۔ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز میں پاکستان کا مقابلہ کمبوڈیا سے اکتوبر میں شیڈول ہے ۔ہوم لیگ میں پاکستان اور کمبوڈیا 17 اکتوبر کو مقابل ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن