لاہورلیڈز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی ایجوکیشن پروگرام کی افتتاحی تقریب

لاہور (لیڈی رپورٹر )لاہورلیڈز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی ایجوکیشن پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے فیتا کاٹ کرتقریب اورپی ایچ ڈی ایجوکیشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ وائس چانسلر لاہورلیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم احمدبھٹی، ایگزیکٹو ڈائریکٹرحمزہ ظہور وٹو، ڈین آف سوشل سائنسز ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، سربراہ شعبہ ایجوکیشن سمیرا منور، رجسٹرار ڈاکٹر سعید احمد وٹواور خزانچی فیض الباری سمیت صدور شعبہ جات اور فیکلٹی ڈینز نے شرکت کی۔ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ میرے اساتذہ نے مجھ میں تعلیم کا شوق پیدا کیا۔ لاہور لیڈز یونیورسٹی کے طلباءوطالبات میں تعلیم اور تحقیق سے محبت دیکھ کر کافی خوشی ہوئی ہے۔ میں پی ایچ ڈی ایجوکیشن پروگرام کی شروعات پر یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔دنیا بھر کے ممالک نے تعلیم کی بدولت ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ ہمیں شعبہ تعلیم میں وسائل اور بجٹ کی کمی کا سامنا ہے۔ وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی نے شرکاءسے مخاطب ہوکر کہا آج کا دن یونیورسٹی کیلئے باعث مسرت ہے۔ ہماری یونیورسٹی میں تجربہ کار اساتذہ کے تعاون سے ریسرچ کے معیار کو بلند کیا جا رہا ہے۔ ہم ایسے اسکالرز پیدا کریں گے جو پاکستان اور معاشرے کی خدمت کریں گے۔ یونیورسٹی کے طلباءوطالبات سے بات کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹوکا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کا بلند معیار دیکھ کر خوشی ہوئی۔ لاہور لیڈز یونیورسٹی جدید تعلیم اور ریسرچ کے میدان میں اپنی خدمات سے طلباءوطالبات کو چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنا رہے ہیں۔ لاہور لیڈز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اردو اور پی ایچ ڈی ایجوکیشن پروگرامات کا شروع ہونا ایک خوش آئند بات ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن