الیکٹرو میڈیکل ایکوئپمنٹ مینوفیکچررز ، ڈسٹری بیوٹرزکی پہلی صنعتی ایسوسی ایشن کی تشکیل مکمل

لاہور(کامرس رپورٹر )الیکٹرو میڈیکل ایکوئپمنٹ کے مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرزنے اپنی پہلی صنعتی ایسوسی ایشن کی تشکیل کا عمل مکمل کر لیا ہے جس کا باضابطہ کل ایک مقامی ہوٹل میں افتتاحی تقریب میں کیا جائے گا۔ یہ ایسوسی ایشن پاکستان الیکٹرو میڈیکل ایکوئپمنٹ مینو فیکچررز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن (پیمڈا )کے نام سے قائم کی گئی۔ مذکورہ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری شدہ اعلامیہ میں بتا یا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب میں ایسوسی ایشن کے بانی ابرار شیخ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ جبکہ اعلامیہ میں یہ بھی بتا یا گیا ہے۔ پیمڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی کل 22 ارکان پر مشتمل ہے جس میں قاسم علی کو پیٹرن ان چیف، بابر کیانی کو چیئرمین، میاں طاہر رشید کو سینئر وائس چیئرمین، شوکت علی اور ایم نعیم احمد کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران میں عابد علی، فصیح الدین، صابر علی چوہدری، شاہد محمود ، مبارک علی، عمر شیخ، محمد ریاض، میاں احمد رحمان، افضال اقبال آغا، توصیف احمد صدیقی، قاسم عباسی، زاہد اقبال غوری، ڈاکٹر ممتاز مسعود، نعمان لودھی، وحید اسلم چٹھہ اورمحمد خالد شامل ہیں۔ مذکورہ عہدیداران کل افتتاح تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا کر اپنے سیکٹر کی ترقی کیلئے کام شروع کردیں گے۔

ای پیپر دی نیشن