راجہ نبیل کیانی کی چودھری اورنگزیب کو بیسٹ بزنس اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

 لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان تحریک اتحاد کے صدر راجہ نبیل کیانی نے چیئرمین الکبیر ٹاﺅن چودھری اورنگزیب کو کامیاب دورہ سعودی عرب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔ بالخصوص جنوری 2024ءمیں سعودی شہزادہ الکبیر آرچرڈ میں جامع مسجد کا افتتاح کرنا دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا باعث بنے گا ۔ راجہ نبیل کیانی نے سعودی شہزادے عبدالعزیز بن معقب بن محمد السعود کی جانب سے چودھری اورنگزیب کو بیسٹ بزنس اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ چودھری اورنگزیب ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مزید نزدیک لانے کے لئے ضروری ہے کہ سعودی شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تاکہ پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن