جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب کونسل و امیدوار پی پی 142 رانا ممتاز محمود مون خاں آف جھبراں نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اقدام واپس لیا جائے یہ فیصلہ عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے جس کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے، مہنگائی کی ماری بے بس عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہےں مہنگائی میں تاریخی اضافے سے غریب اور سفید پوش لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قےمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: رانا ممتاز
Sep 21, 2023