شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا کہ نگراں حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم ، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کر کے سارا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے لیکن جاگیرداروں ، وڈیروں پر ٹیکس لگانے اور حکمران ٹولے طبقہ اشرافیہ کی مراعات اور ان کو مفت بجلی و پٹرول کی فرا ہمی ختم کرنے پر تیار نہیں وڈیروں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے حکمرانوں اور وزیروں سمیت اعلیٰ افسران اور مراعات یافتہ طبقات کو مفت بجلی ،پٹرول دینے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔