قصور(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ صدر کی حدود میں لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونےوالا شخص جنرل ہسپتال لاہور میں دوران علاج دم توڑ گیا۔چند روز قبل ہری ہر کے قریب دوگروپوں میں لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والا 32/30سالہ جاوید ولد شریف جوکہ جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔پولیس تھانہ صدر مصروف کارروائی ہے۔