چھانگا مانگا: آئے روز اشیاءخوردونوش کی بڑھتی قیمتوں کےخلاف شہریوں کا احتجاج

 چھانگا مانگا (نمائندہ نوائے وقت) بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں بجلی، گیس، پٹرول سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاءغریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ‘ شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر شہریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ موجودہ دور میں غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی نے پنجے گاڑ ھ لئے ہیں، بجلی، گیس، پٹرول سمیت اشیاءخوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں آئے روز بجلی، پٹرول سمیت اشیاءضروریا ت کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کم کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن