گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تھانہ اروپ پولےس کے شےر جوان مبےنہ طور پر ”بھتہ خور “ نکلے ، دکاندارنے پےسے لےنے کیلئے آنےوالے پولےس اہلکار اور رضا کار کی وےڈےو بنالی ، دونوں منہ چھپاتے ہوئے سرکاری گاڑی پر فرار ہو گئے ، بتاےا گےا ہے کہ تھانہ اروپ پولےس کا ڈرائےور کانسٹےبل عمران اور رضا کار سرکاری گاڑی پر علاقہ مےں واقع آٹو شاپ پر پہنچے جہاں پر انہوں نے حسب معمول مبےنہ طور پر ”بھتہ “دےنے کا مطالبہ کےا ،اس دوران پرےشان حال دکاندار نے انکی موبائل فون سے وےڈےو بنانی شروع کردی اور ےہ سوال کرتا رہا کہ وہ کس چےز کے انہےں پےسے دے۔