سیاسی شخصیات سے انتقام کی روش نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: سینیٹر ساجد میر

Sep 21, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر سیاسی شخصیات سے انتقام کی روش نے ملکی معیشت و سیاست کو عدم استحکام سے دو چار کر دیاہے، تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو ملک میں کوئی بحران نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے بزرگ عالم دین مولانا محمد عبداللہ نثار کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ بڑھتی مہنگائی ریاست کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہے،معاشی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ سودی و یہودی معیشت سے چھٹکارا اور اسلامی نظام معیشت کا نفاذہے،تمام اسٹیک ہولڈرز میثاق معیشت پر متفق ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر سنجیدہ طبیعت کے باعث ملکی سیاست میں قصہ ماضی ہو چکے ہیں۔ اگر وہ عناد اور نفرت سے ہٹ کر سیاست کرتے تو ان کی پارٹی کا یہ حال نہ ہوتا۔

مزیدخبریں