ملکی وسائل پرقابض اشرافیہ نے عوام کو جیتے جی مار دیا : بصیرت چشتی

Sep 21, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار پی پی64چوہدرری بصیرت علی چشتی نے کہا ہے کہ ملکی وسائل پر قابض اشرافیہ نے عوام کو جیتے جی مار دیا ،مہنگائی کے ستائے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے،عوام آئندہ الیکشن میں جھوٹے نعروں اور دلفریب وعدوں کے جھانسے میں نہ آئیں اورتحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ،ان خیالات کا ظہار انہوں نے اہل حلقہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں