ڈی جی پنجاب لینڈ اتھارٹی سائرہ عمر کا حافظ آباد کا دورہ

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کے اراضی ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کے جائزہ کے سلسلہ میں ورلڈ بینک کے لینڈ ایڈمنسٹریشن سپیشلسٹ ڈونکیو کواک اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ اتھارٹی سائرہ عمر نے حافظ آباد کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر عاصم سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیا زعلی بیگ،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین اور پلس پراجیکٹ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ورلڈ بینک کی ٹیم کوحکومت پنجاب کی جانب سے حافظ آباد میں شروع کیے جانے والے اس پائلٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ضلع بھر کی تمام اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کیا جارہا ہے، ایک ایک فٹ کی ملکیت کا شفاف طریقے سے تعین ہو سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...